|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2016

پنجگور : پنجگور ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر تفصیلات کیمطابق ایرانی حدود سے پانچ مارٹر گولے فائر کئیے گئے جو پاکستانی حدود میں تین کلو میٹر اندر آکر گرے تاہم ان مارٹر گولوں سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا سیکورٹی زرائع کے مطابق گولے کوہک کے علاقے سے فائر ہوئے تھے جو چیدگی کے علاقے میں کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے بعد میں پاکستانی بارڈر فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کیا بارڈر میں ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر ہونے سے مقامی آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔