|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2016

مستونگ: چلتن ہزار گنجی میں چلتن مار خور کی شکار پارٹی کو گارڈز نے گھیرے میں لے لیا 2 فرار ایک نے گارڈز کے ساتھ جھگڑا ہاتھا پائی کر کے گارڈز کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چلتن ہزار گنجی زیارت بقام کی جانب سے تین شکاریوں نے غیر قانونی طور پر چلتن مار خور شکار کیلئے گئے تھے جس پر گارڈز الیاس سمالانی محمداعظم عبدالقدوس نے ان کا تقاقب کیا اس دوران2 شکاری فرار ہو گئے جبکہ ایک شکاری خورشید نے گارڈز کے ساتھ جھگڑا ہاتھا پائی کر کے انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی گئی محکمہ جنگلات ان کی چالان بنائی تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔