|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2016

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر یہ نہ سمجھے کہ وہ بچ جائے گا،تمام سیکورٹی ادارے ملکردہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے کام کر رہے ہیں دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں گے،ہمارے دشمن کو ہماری ترقی قابل قبول نہیں انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام آئی جی آفس چوک پر پولیس ٹریننگ سینٹرحملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں شمعیں روشن کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب ، آئی جی ایف سی بلوچستا ن میجر جنرل شیر افگن ،جی او سی 41ڈ ویثرن میجر جنرل عابدلطیف ،جی او سی 33ڈویثرن میجر جنرل اظہر نوید حیا ت خان بھی موجود تھے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ پی ٹی سی حملہ پاکستان پر کاری ضرب ہے ،دشمن کو پر امن اور ترقی یافتہ بلوچستان ایک آنکھ نہیں بھا رہا ،دہلی میں جو باتیں کی جارہی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں دہلی میں ہونے والی تقر یر نے اپنا اثر بلوچستان میں دکھایا ، پی ٹی سی پر حملہ کرنے والوں نے ہم پر کھل کر حملہ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بہت سے لوگ بہکے ہوئے ہیں اور بہت سے بکے ہوئے ہیں ہمیں ان لوگوں کا بخوبی علم ہے جو افغا نستان میں بیٹھ کر یہا ں کاروائیا ں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں متحد ہو کر دشمن کا مقا بلہ کر نا اور اسے دھول چٹا نی ہے ۔تقریب میں اراکین اسمبلی اور وزیراعلی کے کوارڈینٹر ز بھی موجود تھے ۔