|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوان اسلحہ برآمد کرکے دس افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دالبندین ،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کامبنگ آپریشن کے دوران10 افغان باشندوں کو گرفتار لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے2 پسٹل اورایک کلا کوف برآمد کرلی گئی۔دریں اثناء پاک افغان سرحدی علاقے دالبندین میں ہوکی نالہ کے مقام پر ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی اور 3 دیسی ساختہ بم ، راکٹ اور مارٹر گولے برآمد کرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ادھر نصیرآباد کے علاقے میر حسن میں آر ڈی 418کے مقام پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بیس کلو دھماکا خیز مواد اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوکی شمشیر روڈ پر ایف سی نے سڑک کنارے نصب ڈیڑھ کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔