کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ ، پارلیمانی پارٹی ، مرکزی عہدیدارن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے حالات باالخصوص امن وامان بارے تفصیل سے غور و خوض ہوا ۔ اجلاس میں سانحہ 24 اکتوبر کو 8 اگست کی مانند قومی سانحہ قرا ددیتے ہوئے کہا گیاکہ پے درپے ایسی سانحات کا رونما ہونا صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے صوبائی حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے لہذا جو حکمران اپنے رعایاں کے جان و مال کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے اخلاقی طورپر مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ اجلاس کے دورا ن پر زور مطالبہ کیا گیاکہ سانحہ 8 اگست کی تحقیقات کرنے والے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ جوڈیشل کمیشن سے پولیس سینٹر واقعاتہ کی تحقیقات کرائی جائے تاکہ حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں سمیت جس کی کوتاہی ، غفلت اور نااہلی ثابت ہوئی ہے انہیں قرار واقعی سزا دے کر قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ اجلاس میںیہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ شہید وکلاء کی طر ح پولیس والوں کے لئے ایک ایک کروڑروپے کا معاوضہ ، روزگار کے ساتھ ساتھ رہنے کے لئے گھر کا بھی اعلان کیا جائے ۔ اجلا س میں اس امر پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا کہ سانحہ کے بعد بلند و بانگ دعوے اور اعلانات تو کئے جاتے ہیں لیکن واقعات کی روک تھام کے لئے عملاً اقداما تاٹھانے میں کوئی سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا جاارہا اور ہر واقعہ کو بیرونی مداخلت سے جوڑ کر عوام کے تحفظ پر مامور سیکورٹی ادارے اور حکمران بڑی آسانی سے اپنے آپ کو بری الزمہ سمجھتے ہیں ۔ سانحہ پی ٹی سی اور 8اگست کے المناک خون ٓالود واقعات میں دوسرو ں کی کارستانیاں کم بلکہ غیور پشتون بلوچ اقوام کو اپنے وسائل پر اختیار کے مطالبے سے دستبردار ، گوادر کاشغر مغربی روٹ اور گوادر پورٹ پر حکومت بلوچستان کی ملکیت تسلیم کرنے جیسے اجتماعی قومی معاشی مفادات کے حصول کی راہ میں ایک جبری رکاوٹ نظر آتی ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ۔ اجلاس می ں فیصلہ کیا گیاکہ شہدا پولیس ٹریننگ سینٹر کی یاد میں 5 نومبر بروز ہفتہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ،باچاخان مرکز میں تعزیتی ریفرنسز اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 6 نومبر بروز اتوار کوئٹہ پریس کلب میں شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں شہید وطن خان جیلانی خان شہید کی چھٹی برسی کے بارے میں غور و خوض کیا گیا اور 13 نومبرکو چمن میں تعزیتی جلسہ منعقد کیاجائے گا ۔ اجلاس میں بنیادی یونٹ تحصیل ، ضلع کے کارکنوں کو 26 اکتوبرجلسہ عام بارے شاندار انتظامات اور تیاریوں پر مبارکباد دی گئی اور یہ توقع ظاہر کی گئی کہ پارٹی کارکن اپنی تنظیمی ربط ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی ایسے متحرک اور جاندار کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔