|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2016

خضدار: خضدار پاسپورٹ آفس گزشتہ پندرہ دنوں سے بند ،درخواست گزاروں کو شدید پریشانی کا سامنا ،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے کا ارادہ رکھنے والے حصول پاسپورٹ کے لئے سر گردان ،کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی کوئی یہ بتانے کو تیار ہے کہ پاسپورٹ آفس کیوں بند ہے تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران خضدار کے ضلعی عہدیدار حاجی محمد اقبال ،سول سوسائٹی کے رہنماء نثار احمد مینگل اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ ضلع خضدار کے پاسپورٹ آفس نا معلوم وجوہات کی بناء پر گزشتہ پندرہ دنوں سے بند ہیں پاسپورٹ آفس کی بندش کی وجہ سے کئی درخواست گزار خصوصا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے کا ارادہ رکھنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہیں انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کی بندش اور زمہ دار آفسران کی غیر موجودگی سے خضدار کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کوئٹہ اور دیگر علاقوں کے پاسپورٹ آفسوں میں خضدار کے شہریوں کے پاسپورٹ جمع نہیں کئے جاتے ہیں پاسپورٹ آفس کمشنر سیکرٹریٹ میں ہونے کے با وجود کوئی ایکشن لینے والا نہیں جس کے اثرات سے عوام کو پریشانی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار پاسپورٹ آفس کی بندش کا نوٹس لیکر عملہ کو فوری حاضر ہونے کا حکم دیں تھا کہ عوام پاسپورٹ آفس سے استعفادہ کر سکیں ،