|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2016

کوئٹہ: صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین بلوچستان، عبدالرؤف بلوچ کی صدارت میں بورڈ کا اجلاس ہواجس میں بورڈ ممبر عبدالمصور ترین اور ایریا ڈرگ انسپکٹر زنے اجلاس میں شرکت کی شرکاء نے متفقہ طور پر مختلف نوعیت کے12 کیسز کو کورٹ میں بجھوانے کی حتمی منظوری دیدی اور دو کیسز کو پارٹیوں کی غیر حاضری کی بناء پر اگلے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے صحت عاملہ کے متعلق خصوصی دلچسپی اور جعلی ادویات کے بارے میں عدم برداشت کی پالیسی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسد اللہ بلوچ کو خصوصی ہدایت دی کہ زندگی بچانے والی ادویات کے معیار اور دستیابی کو یقینی بنا نے کیلئے بلوچستان بھر میں کا رروائیاں کی جائیں اور اس معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔