کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں شدید زخمی ہونیوالے22 زیر تربیت اہلکاروں کو علاج کی غرض کراچی منتقل کر دیا گیا اورزخمی ہونیوالے اہلکاروں کی معالجے کے اخراجات جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ خود ادا کرینگے تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے سول ہسپتال جا کر 24 اکتوبر کو پولیس ٹریننگ سینٹر میں شدید زخمی ہونیوالے22 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے کراچی منتقل کر نے کیلئے خود جا کر ٹکٹیں دیئے اور ان کو باعزت طریقے سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ یہ لوگ انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے ان کا علاج معالجہ کرنا ہمارا حق ہے اور جب تک ان کے علاج نہیں ہو تے اس وقت تک ہم ان تمام تر اخراجات برداشت کر تے رہیں گے۔