|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2016

کوئٹہ: ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ماشکیل بارڈر پر 2 افغان با شندے زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ما شکیل بارڈر کے علاقے پر غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے2 افغان با شندوں پر ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا محمد رفع اور قاری سلطان سکنہ افغانستان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔