|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2016

تہران : رہبر اسلامی کے اعلیٰ ترین فوجی مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے (بلوچستان )کے قریب فوجی اڈے قائم کر رہاہے، جس کا مقصد ایران میں عدم استحکام اور عدم تحفظ میں اضافہ کرنا ہے، آج کل امریکہ اور ناٹو ممالک ایران نے جنوبی مشرق میں فوجی اڈے تعمیر کر رہے ہیں جس کا واحد مقصد ایران میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کو ہوا دینا ہے، وہ تہران میں علاقائی سیکورٹی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں جیو پولیٹیکل حالات اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے سے دشمن کی حکمت عملی سمجھنے میں مدد ملے ، اس سے قبل جنرل قاسم عثمانی نے متنبہ کیا تھا کہ امریکہ کی وسیع پیمانے پر خطے کے ممالک میں فوجی موجودگی سے علاقے کے امن کو ہمیشہ خطرات لاحق رہیں گے، جنرل عثمانی نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ 20سالوں میں خطے میں جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں