اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر پولیس اور ایف سی کی طرف سے کارکنان پر لاٹھی چارج ،شیلنگ اور تشدد کا نشانہ بنانے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں ،حوالات میں بند کرنے جیلوں میں بھیجنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کل کوئی دوسری حکومت بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ یہی سلوک کرے گی ،سنیٹر تاج حیدر،سینیٹر الیاس بلو ر، طاہر حسین مشہدی،سراج الحق، جہانزیب جمالدینی ، محسن لغاری ، بیرسٹر سیف اللہ ،ستارہ ایاز اور دیگر کا ایوان بالا میں اپوزیشن کی تحریک پر اظہار خیال ، سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ جو حالات اس نہج پرپہنچے اس کے بارے میں سوچنا ہوگا اگر پی ٹی آئی کی طرح بلوچستان کی کوئی جماعت لاک ڈاؤن کا اعلان کرتی تو اس پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنون کا پتہ تک نہیں چلتا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کی باتیں علط ہیں احتجاج ہرسیاسی پارٹی کا حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں تشدد اور لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر لاٹھی چارج ظلم و تسدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر ماضی میں کسی نے ایسا کیا ہے تو اس کی بھی مذمت کرتے ہیں انوہں نے کہا کہ حکمران یہ ذہن میں رکھیں کہ جو آج دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ کررہی ہے وہ کل اس کے ساتھ بھی ہوگا۔ سینیٹر جمالدینی نے کہا کہ آج ملک میں کالعدم تنظیمیں اسلام آباد میں کھلے عام جلسے کررہی ہیں اور حکومت یا وزیر داخلہ خاموش رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب معاملات عدالت میں ہیں ہمیں عدالتوں پر اعتماد کرنا ہوگا۔