|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2016

حب: نیشنل پارٹی کے 13نومبر کے جلسے کے حوالے سے گزشتہ روز بلوچ آباد چڑھائی یونٹ میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی و ضلعی اور تحصیل عہدیداران و رہنماوں نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں کا انعقاد کا مقصد اپنے دوستوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہے جو ہمارے ساتھ مشکل وقت گزار رہے ہیں ہم انہیں سلام کرتے ہیں یہ تحریک آج کی نہیں ہے بلکہ صدیوں سے چلتی آرہی ہے ہمارے بزرگوں نے تحریک کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں آج ہم بلو چستان میں رہ رہے ہیں کسی نے ہمیں تحفے میں نہیں دیا اس کیلئے ہمارے بزرگوں کو مشکل دورسے گزرنا پڑاتھا ان کی جدوجہد قربانیوں کی بدولت ہمیں بلوچستان ملا ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے انہوں نے جنگیں لڑیں بیس بیس سال جیلیں کاٹی نیشنل پارٹی اسی تحریک کا تسلسل ہے اور دفاع کر رہی ہے نیشنل پارٹی کو یوسف عزیز مگسی نے بنایا اور پورے ملک کیلئے بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں وہ مشکلات درپیش نہیں افسران بھی یہیں کے ہیں اس سے پہلے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کا رخ کرنا پڑتا تھا اب انکے مسائل اپنے ہی اضلاع میں حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان اور بلوچ عوام کے وقار کو مزید بلند کرنا ہے ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے جدوجہد کرنی ہے ان کے روزگار کیلئے کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے جبکہ بلوچستان ملک کا سب سے امیر ترین صوبہ ہے اور چھوٹی آبادی ہے لیکن اسکے باوجود یہاں پر غربت ہے ۔جان بلیدی نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے سیٹھ لوگ اربوں روپے کماتے ہیں جو کسی سے بات تک کو گوارہ نہیں کرتے اور اربوں روپے کمانے کے باوجود گڈانی میں کچھ نہیں ہے لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ گڈانی میں سرمایہ کار کروڑوں روٖپے کماتے ہیں لیکن انہیں عوام سے کوئی واسطہ تعلق نہیں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آگ لگی درجنوں مزدور جاں بحق ہوئے ابھی تک درجنوں کا پتہ نہیں چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے واضح موقف کی وجہ سے گڈانی سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے لیکن ضرور اس بات کی ہے کہ گڈانی واقعہ پرایک جوڈیشل کمیٹی بناکر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عزت و وقار کو بلندکرنے میں رول ہے تو صرف قوم پرستوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کی بڑی تعداد کو دیکھ کریقین سے کہہ سکتا ہوں کہ 13نومبر کا جلسہ انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ کارنر میٹنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر رجب علی رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ نومبر کو حب میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جلسے میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے اور سب کو بتادینا ہے کہ نیشنل پارٹی حب میں بھی عوامی طاقت رکھتی ہے ایک قوت اور طاقت ہے نیشنل پارٹی غریب کسان محنت کشوں کی پارٹی ہے یہ پارٹی عام لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے نیشنل پارٹی اپنے غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے جبکہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ذاتی فنڈ سے تین کروڑ روپے سے آبنوشی اسکیم کا بھی افتتاح کیا گیا جس سے چڑھائی بلوچ آباد ، بھٹ آباد حب سمیت قرب و جوار کے شہریوں کوپانی کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے جو ہمارے بس میں ہوگا عوام کیلئے کام کریں گے غلط بیانی نہیں کرتے ہیں نہ ہی ووٹ کے نام پر قسمیں کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13نومبر کے جلسے میں پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میرحاصل خان بزنجو ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے ۔کارنر میٹنگ سے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر منصور بلوچ ، لسبیلہ کے صدرعبدالغنی رند، تحصیل حب کے صدر نظام رند، ضلعی ر ہنما واجہ عبدالغنی بلوچ ،نعیم کاشانی ، حافظ رسول بخش ، وقار بلوچ ، روشن جتوئی ، حاج یرحیم رند و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ نومبر کو انشاء اللہ حب میں نیشنل پارٹی کا ایک عظیم الشان اور تاریخی جلسہ ہوگا جس کی کامیابی کیلئے پارٹی ورکرز جدوجہد کریں اس موقع پر نیشنل پارٹی بلوچستان وحد ت کے رکن خورشید رند، ظفراللہ ڈومکی ، عثمان کوہ بلوچ ، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن محمد حنیف بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔