۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2016

کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان میں حلف برداری کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جناب نذیراحمد لانگو سے بطور ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ کے جج جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ نذیراحمد لانگو نے 1992میں ہائیکورٹ کا لائسنس حاصل کیا، مئی میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعیناتی ہوئی۔ 2001ء سے بطور ڈسٹرکٹ سیشن جج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فرائض سرانجام دیئے۔ دسمبر 2014ء سے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان فرائض سرانجام دیتے رہے اور 4نومبر 2016ء کوبطور ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بلوچستان کا حلف لیا۔