کوئٹہ/ہرنائی: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘بلوچستان کے حالات خراب کرنے کیلئے اعلان جنگ کردیا ہے لیکن ماضی کی طرح ایک بار پھر بلوچستان کے عوام بھارتی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں اور قیام امن کیلئے ایف سی بھرپور اقدامات کررہی ہے اور ساتھ ہی بلوچ نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر ہاتھ میں قلم تھمادیا ہے بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی کے 700اہلکار شہید اور2000زخمی ہوئے ہیں جو لوگ احساس کرکے واپس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں پرامن بلوچستان پروگرام کے تحت ویلکم کرینگے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کی جانب سے پبلک ہائی سکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘تقریب سے ہرنائی کھوسٹ کول مائنز کے چیف ایگزیکٹیو سعید آغا ‘قبائلی رہنماء ملک اسرار اللہ ترین اور کمانڈنٹ ایف سی لورالائی کرنل حسنین ونگ کمانڈر حیشام سعید نے بھی خطاب کیا‘ انہوں نے کہاکہ عوام کی تعاون سے صوبے میں پرامن ماحول فراہم کردیا اور اب صوبے میں قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں اس سے قبل کچھ شرپسند عناصر کی وجہ سے جو خوف و ہراس پھیلایاتھا اور عوام اس خوف کی وجہ سے قومی پرچم بھی نہیں لہرایا جاسکتا تھا لیکن ہم نے تمام مشکلات کو دور کرکے پرامن ماحول قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے دشمن بھارت نے بلوچستان میں حالات خراب کرنے کیلئے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور وہ بلوچستان میں مختلف حوالوں سے مداخلت کررہی ہے بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی ادارے اس طرح مداخلت کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہی ہے اور بلوچستان کے عوام پہلے بھی محب الوطن تھے اور آج بھی محب الوطن کا کردار ادا کررہی ہے دشمن جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کریں ناکامی ان کا مقتدر بنے گی انہوں نے کہاکہ قوم کی ترقی کا انحصار ہنرمند اور تربیت یافتہ انسانی وسائل پر ہے اور ہنر مند انسانی وسائل معیار تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان ملک کے سرحدوں کی تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کی حفاظت سمیت لوگوں کو تعلیم صحت اور دیگر فعالی شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے ساتھ پالیسی واضح ہے وہ آکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ ان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی جو لوگ احساس کرکے واپس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں پرامن بلوچستان پروگرام کے تحت ویلکم کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن قائم رکھنے میں جو کردار ادا کیا اس میں ایف سی جوانوں کی قربانی سمیت عوام کی قربانی اور تعاون بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی کے 700اہلکار شہید اور2000زخمی ہوئے ہیں بھارت بلوچستان میں امن وامان خراب کرنے میں کھلم کھلا مداخلت کررہی ہے جس کا بھارت نے خود اعتراف کیا ہے انہوں نے کہاکہ24اکتوبر کو سانحہ پی ٹی سی ‘سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی سازش تھی جن کی ناکام عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی سی پیک پروجیکٹ کو ناکام بنانے دینگے انہوں نے کہاکہ پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی ترقی کا دور ہوگا اقتصادی راہداری بلوچستان میں بنائینگے اور اس سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دینگے انہوں نے ہرنائی میں ایف سی کی جانب سے پبلک سکول کا افتتاح کیا اور یہ عہد کیا کہ ایف سی پورے بلوچستان میں عوام تک تعلیم پہنچانے کیلئے بھرپور کردار اد اکریگی۔