|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2016

اسلام آباد: وزیرداخلہ چودہری نثار نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغور شروع کردیا ہے جس کے تحت اسلحہ لائسنس کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا۔ وزیرداخلہ چودہری نثارنے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغورشروع کردیا ہے، نئے لائسنسوں کا اجراء دسمبر 2016 یا جنوری 2017 میں شروع کیا جائے گا جب کہ اسلحہ لائسنسوں کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا۔ اجرا کے بعد پہلے ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ججوں اورصحافیوں کولائسنس ملیں گے اورڈاکٹروں، سرمایہ کاروں سمیت تاجروں کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے جب کہ تعلیمی اداروں سمیت مختلف انسٹی ٹیوٹس کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔