|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2016

کوئٹہ : ضلع مستونگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اے ٹی ایف کا اہلکار جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع مستونگ کی کلی کڈو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں میں اے ٹی ایف کی اہلکار محمد اشرف ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ملزمان ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی,مرحوم محمد اشرف ڈی پی او مستونگ کی سیکورٹی پر تعینات تھا ۔