کوئٹہ : مرک پرائیویٹ لمیٹڈنے پاکستان میں اپنا برنس ختم کردیا ہزاروں ملازمین کی ملازمت اور مستقبل داو پر لگ گیاکمپنی نے ملازمین کوکسی قسم کے فنڈز دیے نہ ہی کوئی ادائیگی کی گئی ملازمین کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادویا سازکمپنی مرک پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنا برنس یکم نومبر 2016 سے ختم کر دیا ہے جس سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہزاروں ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے کمپنی نے ملازمین کو کسی قسم کے فنڈدیئے نہ ہی کوئی ادائیگی کی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرک بلوچستان میں لوگوں کو روزگار دینے والا واحد ادارہ تھا اور اس نے بھی اپنا برنس ختم کر دیا ہے مرک پرائیو یٹ لمیٹڈ کی جانب سے ہمارے واجبات اور دیگر ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مرک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرک پرائیویٹ لمیٹڈ اپنا سیٹ اپ ختم کرنے سے قبل ملازمین کو ان کے تمام واجبات اور دیگر ادائیگیاں مکمل طور پر کرے واضح رہے کہ مرک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ملازمین نے گذشتہ روز پشاور ، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی احتجا ج کیا تھا ۔