|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2016

خضدار :ایکس بی ،آر ،سی اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں عبدالغفور شاہوانی کریم قادر جتک انجینئرسجاد قمبرانی ،انجینئرحسین زہری ،انجینئر زبیر علی رند رند ڈاکٹر شبیر احمد باجوئی اور انجینئر منیر احمد زہری نے خضدار پریس کلب کے سامنیاحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریذیڈینشل کالجز کے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کرنا ایک سوچے سمجھے منصوبہ کا حصہ لگتا ہے بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی پہلے عروج پر ہے اور اب صوبے کے ان اہم تعلیمی اداروں کے اساتزہ کرام اور دیگر ملازمین کو احتجاج پر مجبور کرنا تعلیم دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے اور دوسری جانب بی آر سی ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی سمجھ سے بالاتر ہے آج ہم بلوچستان ریذیڈینشل کالجز کی بدولت مختلف پروفیشنل اداروں میں زیر تعلیم ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے اساتزہ کرام آج احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ہم اپنے اداروں کو بچانے کے لئے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ ہیں ہر قسم کی احتجاج میں ان کے ساتھ پیش پیش رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر تعلیم بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہے کہ بی آر سی کے ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی منظوری دیکر بلوچستان ریذیڈینشل کالجز میں دو بارہ تدریسی عمل بحال کروائیں تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائیں ۔