کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی زمینیں قبضہ ہونے سے بچانے کیلئے اگر کوئی اور اقدامات نہیں اٹھا سکتے تو کم ازکم ان اراضیوں پر اسٹیڈیم تعمیر کریں تاکہ اس سے نوجوان بہرہ روی سے بچانے کے ساتھ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں امراض کی بڑی وجہ کھیلوں کے میدانوں کا فقدان ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہلے سے موجود کچے کھیلوں کے میدان بھی آبادیوں کی شکل اختیار کرگئے ہیں‘یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت جنگی بنیادوں پر اسٹیڈیموں کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ نوجوانوں کے پاس کھیل کود کیلئے کوئی جگہ دستیاب نہیں ہے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سرکاری اراضی حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے اس پر لوگ قبضے کررہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ان زمینوں کو بطور سپورٹس اسٹیڈیم ڈکلےئر کرتے ہوئے وہاں پر پہلے اقدام کے طور پر ان کی چار دیواریاں تعمیر کرائے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سی پیک منصوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کو بھی شامل کریں مختلف علاقوں میں اس وقت کھیلوں کے میدان نہ ہونے اور نوجوان کھیلوں سے دوری کی وجہ سے بری صحبتوں کا حصہ بن جاتے ہیں جس طرح ائیر پورٹ تھانہ کی عقب میں واقع دو ایکڑ سرکاری زمین جس پر ماضی میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے عملدرآمد کرائے جائے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع مل سکیں۔