کوئٹہ: کوئٹہ مچھ اور مستونگ میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں کالعدم مذہبی تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت سات افراد گرفتار ، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئیں، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ وبارودی مواد سمیت تخریبی مواد اور فورسز کی وردیاں برآمد ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انٹی ٹیررارسٹ فورس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو اسلحہ اور سیکورٹی فورسز کی وردیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ہے،قبضے سے اسلحہ ، بارودی مواد ، سیکورٹی فورسز کی وردیاں ، کمپیوٹر اوردیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گرفتار کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اہم انکشافات اورگرفتاریاں متوقع ہیں،دوسری کارروائی مچھ کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران 2فراریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایف سی نے گرفتارہونے والے فراریوں سے تفتیش شروع کردی ، مستونگ کے علاقے شمس آباد میں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کے دورا ن کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ایف سی نے گرفتار افراد سے تفتیش شرو ع کردی ہے۔