|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2016

دمشق: شام کے شہر حراستا میں اسکول پر فضائی بمباری سے 6 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع شہر حراستا میں بچوں کے اسکول پر بمباری سے کم از کم 6 بچے ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری کے ڈائریکٹر عبدالرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حراستا شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک اور دھماکوں کی شدت سے چہرے ناقابل شناخت بھی ہوگئے ہیں فضائی بمباری میں 4 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔