|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2016

کوئٹہ: آل بلوچستان ڈسٹرکٹ ،ٹاؤن ، میونسپلز ،یونین کونسلز چیئرمین نے مطالبات کا باضابطہ نوبٹیفکیشں جاری ہونے تک دفاتر کی تالہ بندی اور میونسپل سروسز معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی آج ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کے چار رکنی وفد سے ملاقات کریگی۔ اس بات کا اعلان ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی میرسردار خان رند، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ،ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم خان بازئی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ژوب شیخ محمد یوسف مندوخیل ،ڈسٹرکٹ چیئرمین لورلاائی شمس حمزہ زئی ،ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ حاجی عبدالخالق ،یونس بلوچ ، سردار منظور پرکانی ، وڈیرہ امیر محمد کھیتران ،،میر رحیم کرد، ولی خان کبدانی ، میر اورنگزیب جمالدنیی ، سردار چنگیز خان ساسولی ،غلام نبی عمرانی ، عبدالسلیم ملک عثمان اچکزئی ،فرید زہری ،سلطان شیرانی و دیگر نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے آل بلوچستان ڈسٹرکٹ ،ٹاؤن ، میونسپلز ،یونین کونسلز چیئرمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل آل بلوچستان ڈسٹرکٹ ،ٹاؤن ، میونسپلز ،یونین کونسلز چیئرمین کا اجلاس ایم پی ایز ہاسٹل میں میر سردار خان رند کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک محمد عثمان اچکزئی ، پستہ خان پانیزئی ، وڈیرہ امیر محمد خان کھیتران ، سردار منطوراحمد پرکانی ،،حاجی محمد داود رند، ملک محمد زمان ترین ، سید شاہ جہان ، سید عمر خان ،سید غفور شاہ ، عصمت اللہ بازئی ،وکیل احمد ،قائم الدین ، شاہ جہان پٹھان ،غلام نبی عمرانی ، میر محمد علی شاہ ، رئیس اللہ ڈنہ ہانبھی ، سردار چنگیز ساسولی ، ہاشم خان ، حاجی عبدالخالق ، غلام مصطفی شاہوانی ، عزیز اللہ شاہوانی ، عبدالقیوم ، عبدالسلیم ، حاجی حبیب اللہ کاکوزئی ، سید محمداللہ ، میر عبدالنور محمد حسنی ،حاجی شکر اللہ محمدحسنی ،حاجی شادی خان بنگلزئی ،محمد ولی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ڈی سی سی کا رول فوراً ختم کیا جائے ،تمام ضلعی محکمے ،صحت ، پبلک ہیلتھ ،بی اینڈ آر ،زراعت ،سپورٹس ،لائیو سٹاک ، جنگلات اور معدنیات وغیرہ ضلع چیئرمین کے ماتحت اور ان کے ضلعی افسران کی سالانہ اے سی آر رپورٹ بھی ضلع چیئرمین لکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین کو ضلع ناظم والے اختیارات دیئے جائیں ڈپٹی کمشنر کی سالانہ اے سی آر رپورٹ لکھنے کا اختیار بھی ضلعی چیئرمین کو دیا جائے ،ضلع میں کسی بھی ضلعی آفیسر کی پوسٹنگ و ٹرانسفر چیئرمین کی منظوری کے بغیر نہ کی جائے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکور بطور سیکرٹری ضلع کونسل مقرر کرکے اس کو ضلع چیئرمین کے ماتحت کردیا جائے لوکل کونسلز کیلئے جی ٹی ایس میں حصہ 8فیصد سے بڑھاکر 30فیصد کیا جائے تمام یونین کونسلز کو بھی ضلع چیئرمین کے ماتحت کیا جائے،ڈی پی او کو پابندکیا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر کرائم رپورٹ ضلع چیئرمین کو پہنچائے اور تمام ضلع ٹاؤن ،میونسپل اور یو سی چیئرمینوں کیلئے گاڑیاں،رہائش اور الاونسز وغیرہ فوراً جاری کئے جائیں ا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار بھی ضلع چیئرمین کو دیا جائے تمام ڈسٹرکٹ ٹاؤن ، میونسپل اور یونین کونسلز کیلئے ماہانہ اعزازیہ فوری جاری کیا جائے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں گریڈ5کے ملازمین کی بھرتی کا اختیار ضلع ،ٹاون ، میونسپل چیئرمین کو دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی محکمہ جات کی بھرتی کمیٹی کا چیئرمین ضلعی چیئرمین کو بنایا جائے ٹاون ،میونسپل چیئرمین کو بھی کمیٹی کا ممبر بنایا جائے پولیس اور لیویز کی بھرتی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ٹاؤن ،میونسپل چیئرمین کو بطور ممبر شامل کیا جائے حالیہ ڈویلپمنٹ فنڈ جوکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو جاری کئے گئے ہیں وہ بھی ڈسٹرکٹ ٹاؤن ،میونسپل چیئرمین کے ذریعے خرچ کئے جائیں تاکہ عوامی مسائل بہتر طور پر حل ہوسکیں ٹاؤن ،میونسپل چیئرمینوں کو نئے پٹہ جات جاری کرنے کے اختیارات دیئے جائیں۔دریں اثناء اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر سرداراسلم بزنجو ،سردار،صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ، رکن اسمبلی منظوراحمد کاکڑ ،زمرک خان اچکزئی نے احتجاج کرنے والے آل بلوچستان ڈسٹرکٹ ،ٹاؤن ، میونسپلز ،یونین کونسلز چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے انکے چیمبر لے گئے۔