|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2016

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور سرحدوں کی نگہبانی اور امن وامان کی بحالی کے ساتھ ساتھ صوبے میں تعلیم کے فروغ اور قبائل کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے جن پر ہمیں فخر ہے ہم عوام کے تعاون سے صوبے میں بیرونی مداخلت کو بے نقاب کر کے اس میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی کول کھوسٹ مائنگ کے چیف ایگزیکٹو اور قبائلی رہنماء سعید آغا کی قیادت میں ہرنائی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر قبائلی رہنماء ملک اسرار ترین بھی موجود تھے آئی جی ایف سی نے کہا ہے کہ ہم امن وامان کی بحالی اور سرحدون کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ عوام کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کر رہے ہیں سانحہ پی ٹی سی ، سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی سازش تھی جس میں انہیں کسی بھی صورت کامیابی نہیں ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کا منصوبہ ہے جس کو ہر صورت کامیاب بنائینگے جس سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی واپس آنیوالے لوگ ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں پرامن بلوچستان پروگرام کے تحت انہیں خوش آمدید کہیں گے ایف سی نے امن کی بحالی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور جو قربانیاں دی ہیں وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیگی سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بنا کر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکا م بنائینگے اس موقع پر سعید آغا نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہرنائی جیسے پسماندہ علاقے میں بسنے والے لو گوں کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی ہے اور یہ تمام ترقیاتی منصوبے اور امن وامان کا قیام ایف سی کی مرہون منت ہے۔