|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2016

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آج تک پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کوتسلیم نہیں کیا بلکہ مسلسل کو شش ہو رہی ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین پر غیرجمہوری قوتیں اپنی بالادستی برقراررکھے مختلف ادوار میں بعض پارٹیاں اور بعض قیادت بھی غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر مسلسل ان کی مدد کر تی رہی اور اللہ کار بن کر آئین اور پارلیمنٹ کے خلات استعمال ہو تے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں کرپشن ہے چاہئے جو بھی طبقہ ہو وہ کرپشن کرنے میں مصروف ہے کرپشن ختم کر نے کیلئے کسی ادارے نے سنجیدہ کو شش نہیں کی اور نہ کر رہے ہیں بلکہ وہ کو شش کر رہے ہیں کہ کرپشن جاری رہے اس ملک میں کرپشن کے نام پر بلیک میلنگ گزشتہ70 سال ہو رہی ہے مال عوام کا ہے اور اس سے ہر ادارے کے لوگ حکمران ، جا گیر دار اور صنعت کار لوٹ رہے ہیں اور اس ملک کی آئین اور قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے بد قسمتی سے ہر شعبے کو متاثر کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ان سب مسائل کا حل پارلیمنٹ ہے پارلیمنٹ سے باہر لوگ بھی یہ گیم کر نا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بہت خوش ہو تے ہیں حالانکہ سیاستدانوں کو اتنا بے صلاحیت نہیں ہو نا چا ہئے کہ وہ اس ملک کے مسائل حل نہ کر سکیں وہ کر سکتے ہیں لیکن یہاں بعض لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میرا اقتدار موت تک ہو بعض لوگ کہتے ہیں کہ میں اقتدار چور دروازے سے حاصل کر لوں بعض لوگ چاہتے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار تک پہنچ جاؤں یہ تینوں چیزیں غلط ہیں جو بھی ایسا کر تے ہیں وہ ٹھیک نہیں کر تے اقتدار عوام کے ووٹ کے ذریعے حاصل ہو اقتدار خدمت ، ایمانداری، قربانی اور عوام کے اعتماد کے ذریعے حاصل ہو میری حکومت اور اپوزیشن سے گزارش ہے کہ اپنے مسائل پارلیمنٹ میں حل کریں مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ مجھے پسند نہیں لہٰذا آپ اپنی پوسٹ پر نہیں رہیں گے اس کیلئے پارلیمنٹ اور عوام کے ووٹ کا راستہ ہے دوسرا کہتا ہے میں اقتدار میں ہوں لہٰذا میں پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہوں ، میں ملک کے قوانین کی پامالی کر تا رہوں گا یہ ملک کیلئے بالکل ٹھیک نہیں ہے اس ملک میں کسی مرضی میں پارلیمنٹ اور سینیٹ کی مرضی ہونی چاہئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف سے گزارش کر رہا ہوں کہ پارلیمنٹ آئین کی بالادستی پر کسی کے ساتھ معاہدہ نہ کریں چاہئے غیر جمہوری قوتوں کی طرف سے جو بھی حالات مسلط کرنا چا ہئے ہمیں اس پر کوئی معاہدہ نہیں کر نا چا ہئے۔