|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2016

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری نے دورہ چین سے کوئٹہ پہنچنے پردربارسروری میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ذمہ داران اورمیڈیاکے اراکین سے دورہ چین کی تفصیلات پرگفتگواس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈووکیٹ‘مولاناغلام سلیمان خیل‘حافظ محمدابراہیم لہڑی‘عبداللہ جان سلیمان خیل‘حافظ قدرت اللہ لہڑی‘حافظ خلیل احمد‘عزیزاللہ پکتوی‘حافظ عبداللہ‘میرہشمت لہڑی‘مفتی عبدالسلام‘حافظ شبیراحمدوغیرہ بھی موجود تھے مولاناعبدالغفورحیدری نے دورہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے وفدنے چائنا میں مختلف بڑے شہروں میں حکومت کے قیادتوں سے ملاقاتیں کیں اوربیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائناکے لیڈرچونگ سے بھی ملاقات ہوئی انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ کے حوالے سے جوابہام پیداکیاگیاتھااس کی بڑی وضاحت سے پوزیشن واضح کی گئی اور یہ بات طے ہوئی کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے بڑے پیمانے پر پلاننگ کررہی ہے اورپاکستان کی خوشحالی ہی چائناکے مقاصدکاحصہ ہے انہوں نے کہاکہ کوری ڈورکابلوچستان روٹ صوبے کوترقی کے عروج پرلے جائیگاانہوں نے کہاکہ گوادرسے کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ‘ژوب‘ڈیرہ روٹ کی اہمیت روزبروزبرھ رہاہے اس لے کہ پنجاب سے گزرنے والاروٹ بہت طویل مسافت پر مشتمل ہے اوراس روٹ پردھندکی وجہ سے تجارتی قافلوں کو دکھ کاسامناہوگاانہوں نے کہاکہ مغربی روٹ کامیاب ترین راستہ ہے جس کی اہمیت اب چائنا کوبھی ہورہاہے انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ اپنی خوبیوں کی بناپرپسندیدہ حیثیت اختیارکررہاہیاوریہ تمام منصوبے بنیں گے اس حوالے سے غلط فہمیاں پیداکرنے والے لوگ سیاسی میدان میں کوئی پروگرام نہیں رکھتے اس لئے واویلاکررہاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے گوادرکوکامیاب بنانے اورمغربی روٹ کو لازمی سے بڑھ کر سب سے اہم روٹ ثابت کرنے کیلئے جوجدوجہدکی ہوئی رنگ لاچکاہے انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ سے پہلاتجارتی قافلے کاسفراس بات کی دلیل ہے کہ مغربی روٹ کیخلاف چی مغویوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ چائناحکومت کوبھی اس بات کا اندازہ ہوگیاہے کہ مغربی روٹ سب سے اہم اورسہولیت کے اعتبارسے قابل زیادہ مفیدہے انہوں نے کہاکہ ہمارے دورہ چائیناکے اثرات یہ تھے کہ گوادر کی طرف پہلاتجارتی کاروان چلاگیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کیلئے جمعیت علماء اسلام کاکرداراس وقت سب سے زیادہ ہے بلکہ ملکی سطح پرجمعیت نے بلوچستان کی پسماندگی دورکرنے کیلئے بڑاکرداراداکیاہے انہوں نے کہاکہ گوادرکومیگاصنعتی زون بنانے کافیصلہ کیاگیاہے جس سے بلوچستان کابچہ بچہ مستفیدہوگااورایسادورآنیوالاہے کہ یورپ سے روزی کمانے کیلئے لوگ بلوچستان آئیں گے انہوں نے کہاکہ سی پیک کوکومیاب بناناہم سب کی زمہ داری ہے اس عظیم منصوبے کیخلاف سازشوں کو ناکام بناناہربلوچستانی کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ گوادرمنصوبے کی ابتداء اورکامیابی کے سفرمیں جمعیت علماء اسلام کے شاندارکردارسے حکومت چائنابھی متعارف ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قوم پرست اس منصوبے کوکامیاب بنانے کاکرداراداکریں تاکہ یہ غربت زدہ صوبہ اور غریب مظلوم عوام دنیاکیساتھ تجارتی اور کامیاب اور خوشحال زندگی گزارنے کی صف میں شامل ہوسکے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں سی پیک کے بارے ابہام پیداکرکے عوام کو تاریکی میں نہیں رکھ سکتے بلکہ اب ترقی کاسفرشروع ہورہاہے جسے کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔