کوئٹہ : مری قبیلے کی تمام شاخوں کے وڈیروں ، معتبرین ، چیفس نے اتفاق رائے سے تمام اختیار اور مختیارنامے نواب چنگیز مری کو دے دیے س بات کا فیصلہ منگل کومری ہاوس میں ہونے والے مری قبائل کے مختلف وڈیروں معتبرین قبائلی عمائدین اور چیفس نے نواب چنگیز خان مری سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی اور مری قبیلے کے سربراہ نواب چنگیز خا ن مری نے کہاکہ مری قبائل سے تعلق رکھنے والے وڈیروں معتبرین او ر چیف نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اور تمام اختیارات مجھے سونپے ہیں میں ان کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع کوہلو میں تیل گیس ،معدنیات اور زیر زمین چھپے ہوئے ذخائر دیگر معدنیات جو ہماری ملکیت ہیں اور ہم تیل گیس اور دیگر معدنیات سے ملنے والی آمدنی اپنے اقوام پر خرچ کرینگے ہمیں بہت عرصے سے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا عوام کی ضروریات کا خیال کرنا مجھ پر فرض ہے قبائل نے مجھے مری قبیلے کا سربراہ مقرر کیا ہے میں ان کے معیار پر پورا اتروں گا مری قبائل کو تعلیم ، صحت ،اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا ہماری زمین پر تیل ، گیس ، اور دیگر معدنیات بھاری تعداد میں موجود ہیں اس پر صرف مری قبائل کا حق ہے مری قوم کے نواب کی حیثیت سے عوام کی ضروریات کو پورا کرنا میرا فرض ہے، میں اپنے قبائل کے افراد کو یقین دلا تا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترونگا اور کوہلو سے نکلنے والے تیل ، گیس ، معدنیات سے ملنے والی آمدنی علاقے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کئے جائینگے، مرقی قبیلے کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے 25سے زائد قبائلی عمائدین چیف اوردیڑوں ،جن میں وڈیرہ میر ہرار خان رمکانی مری ،وڈیرہ رب نواز ژنگ مری ،وڈیرہ شرین پوادی مری ،وڈیرہ صحبت خان مہمندانی مری، میر یوسف خان بجارانی مری ،وڈیرہ بہادل خان شاہجہ مری ، ملک جامیر تھینگنانی مری، وڈیرہ غلام حیدر عالیانی مری، وڈیرہ غازی خان مری، وڈیرہ بہرام خان شیرانی مری ، وڈیرہ نیاز محمد چوری مری ،وڈیرہ ہیبت خان لوتارانی مری ،ڈیرہ ہیبت خان نوزپندگانی مری ، وڈیرہ صوبہ خان بڈیانی مری ،وڈیرہ حاجی عبداللہ بالدرانی مری،وڈیرہ عالی خان سموانی مری، وڈیرہ شاہنوازٹھنیگیانی مری ، وڈیرہ جمال خان میکانی مری، میر شا ہ زمان مری، تاج محمدبہادرانزئی مری ، وڈیرہ سڈزیحان مری ،وڈیرہ اصغر سومرانی مری، میر ذاکر حسین بجارانی ،میر جاوید علی رازن نوز بند گانی مری نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری قوم کی تمام تر معدنیات سائل وسائل کے تمام تر اختیارا ت نواب چنگیز خان مری کو دینے کا اعلان کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ہمارے آبا و اجداد نے تمام تر اختیارات نواب چنگیز خان مری کے والد مرحوم نواب خیربخش مری کو دیئے تھے اور قبائلی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی تمام وسائل و اختیارات نواب خیر بخش مری مرحوم کے صاحبزادہ نواب چنگیز خان مری کو دے رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ نواب چنگیز خان مری ہمارے سائل و سائل کا صحیح معنوں میں دفاع کرینگے اور ان کو مری قبیلے کی عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے استعمال کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ سائل وسائل کے بابت جو بھی فیصلہ نواب چنگیز خان مری کرینگے و ہ تمام فیصلے مری قبائل کو من وعن قابل قبول ہونگے ۔