|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2016

کوئٹہ+خضدار: خضدار میں نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغواء کر لیا، واقعہ کیخلاف لواحقین کااحتجاج، ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی میں دو افراد گرفتار قبضے سے اسلحہ برآمد کیاگیا، تفصیلات کے مطابق ،خضدار سے نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے کلی صالح محمد سے سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ مغویوں میں جاوید خان ولد فیض محمدمینگل ، نعمت اللہ لانگو اور جاوید لانگو ساکنان کلی بارانزئی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد مغویوں کے رشتہ داروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے احتجاجاً بند کردیا اورمطالبہ کیا کہ ان کے رشتہ داروں کو فوری بازیاب کرایا جائے،وڈھ قو می شاہراہ سے تین افراد اغوا، لواحقین کااحتجاج قو می شاہراہ کو دو گھنٹے تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا بعداز ایف سی سے مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا،ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افرادنے15پولیس کی گشتی ٹیم پرقومہ شاہراہ پر بجلی گرڈاسٹیشن اور سی این جی کے قریب اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نصیرآباد پولیس کاحوالدار عیسیٰ خان بگٹی پولیس کانسٹیبل بلند خان گولہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگنے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس �آفیسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ، ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں واقع کندور میں کا لعدم تنظیم بی آر اے کے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک کمپا ؤنڈ پر چھا پہ مار کر دو شرپسند وں کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا ،ترجما ن کے مطابق ایف سی نے کاروائی کے دورا ن شرپسند وں کے زیر استعما ل چار ٹھکا نے بھی مسما ر کر دئے ،جبکہ گرفتار ملز ما ن کو نا معلو م مقا م پر منتقل کر کے ان سے تحقیقات جا ری ہیں