کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہے تعلیمی اداروں کی بندش حکومت کی نا اہلی ہے اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت صرف دعوے کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن اب عوام ان باتوں میں نہیں آئیں گے جب تک حقیقی معنوں میں امن وامان بحال نہیں کیا جا تا حکومتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ہے سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی جیسے واقعات ہمارے لئے قابل افسوس ہے ہمیں کوئی ترقیاتی کام نہیں چاہئے بلکہ صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن امن وامان کے سلسلے میں حکومت کیساتھ ہے لیکن حکومت خود سنجیدہ نہیں ہے کہ وہ امن وامان کے صورتحال کو بہتر بنائے کیونکہ صوبائی حکومت میں شامل اتحادی خود اسمبلی فلور پر کہہ رہے کہ ان کے پاس اختیارات نہیں اور ان محکمے بیورو کریسی چلا رہے ہیں تو اس حکومت سے عوام کیا توقع رکھے کیونکہ جب تک صوبے میں مکمل باختیار حکومت نہیں ہوگی اس وقت حالا ت ٹھیک نہیں ہونگے تعلیمی اداروں کی بندش حکومت کی نا اہلی ہے اور حکومت اگر تعلیمی اداروں طلباء اور اساتذہ کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو ان کو حکومت کر نے کا کوئی حق نہیں ہے اگر آج ہم خوف کے مارے تعلیمی ادارے بند کرینگے تو کل پر بازار اور مارکیٹیں بھی بند کرینگے تو پھر حکومت جو امن وامان کے حوالے سے جو بیانات دے رہے ہیں توان میں حقیقت نہیں ہے اپوزیشن ان تمام تر حالات کو مد نظر رکھ کر عوام کو حکومت کے بارے آگاہ کرینگے کیونکہ موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔