اوتھل: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ووفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ سی پیک پر ہمارے خدشات ضرور ہیں لیکن یہ پاکستان اور بلوچستان کیلئے بہت ضروری ہے سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگابلوچستان میں بہت ساری ممالک کا انٹرسٹ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپانہیں دہشت گردانہ کاروائیوں سے سی پیک کو نہیں روکا جاسکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی اوتھل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال اوتھل میں ایک جلسے اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر میں مقامی افراد کے اقلیت میں تبدیل ہونے کی وجہ سے ہمارے سی پیک پر خدشات ہیں ورنہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کیلئے بہت ضروری ہے اور بالخصوص سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا سی پیک سے یہاں پر معاشی سرگرمیوں کا آغازہوگاجس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گوادر کے حوالے سے قانون سازی کی جائے اور ہم اس کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جمہوریت کے خلاف کچھ دن پہلے ہوا چلی تھی لیکن یہ جمہوریت پسند لوگ نہیں تھے انہوں نے جمہوریت کے خلاف سازش کرکے یلغار کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی عوام نے انکی یہ سازش ناکام بنادی،انہوں نے کہاکہ ملک بننے کے بعد لسبیلہ کے حکمران حکمرانی کرتے آرہے ہیں لیکن آج بھی لسبیلہ کی عوام بیماری اور بیروزگاری کا شکارہیں ضلع میں آج بھی کوئی ا چھاہسپتال نہیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں لسبیلہ سرفہرست ہے لسبیلہ کے لوگوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ ووٹ کی پرچی سے ہی قسمت بدلی جاسکتی ہے آج لسبیلہ میں عوام کی اکثریت تعلیم،صحت ،پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں سے محروم ہے لیکن لسبیلہ کے لوگوں کو ایک مائنڈسیٹ کے ذریعے ترقی سے دوررکھاجارہاہے جو افسوسناک امرہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر یاسین بلوچ جیسے عظیم لیڈربہت کم پیداہوتے ہیں بلوچستان اور بلوچ عوام کی ترقی کے لئے ڈاکٹر یاسین کا مرکزی اور کلیدی کردارتھا آج ان کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار رتنانی،بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان جان بلیدی،میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین رجب علی رند،بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین عمران بلوچ ،صوبائی نائب صدر بلوچستان منصور بلوچ ،لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رند ،جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ ،محمد بخش لاسی ،عبدالواحد بلوچ ،طاہرہ خورشید بلوچ ،در بی بی بلوچ ،ایم رمضان شاہین ،حافظ رسول بخش،وائس چیئرمین خضدارعبدالحمید بلوچ نے بھی خطاب کیا قبل ازیں مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹرفضل اللہ بلوچ،اور پی ٹی آئی بیلہ کے رہنما شاہد بلوچ نے اپنی اپنی پارٹیوں کو خیرآباد کہہ کرنیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔