|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2016

پنجگور: چین سے روانہ ہونے والی سی پیک کا پہلا قافلہ سخت سیکورٹی میں پنجگور پہنچ گیا ہے رات کو پنجگور قیام کرنے کے بعد واپس گوادر کیلئے روانہ ہونگے تفصیلات کے مطابق چین سے روانہ ہونے والی سی پیک کے 78 کنٹینروں پر مشتمل پہلی کیپ سخت سکیورٹی میں پنجگور پہنچ گیا ہے سی پیک قافلہ رات کو پنجگور قیام کرنے کے بعد کل براستہ بالگتر ہوشاب تربت سے ہوتے ہوئے گوادر پہنچ جائے گاچائینیز کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سیکورٹی زرائع کے مطابق چائینیز کے قافلے میں 78کینٹینرز اور گاڑیاں شامل ہیں ۔