کوئٹہ : بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر بلوچ نے پشتونخوا میپ کے صوبائی وزیر عبید اللہ بابت کے گزشتہ روز جاری بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون قوم پرست کی جانب سے بلوچستان میں پشتونوں کی اکثریت اور بلوچوں کو اقلیت میں ظاہر کرنا کو ان کی خام خیالی اور خوش فہمی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اپنی تاریخی سر زمین پر رہ رہے ہیں ، پشتونوں کی اکثریت بلوچ وطن کی جغرافیہ کو تبدیل نہیں کر سکتی، بلوچ سرزمین پر افغان مہاجرین کی آباد کاری ایک سازش کے تحت کی گئی تھی ، بی ایس او نے روز اول سے اس کا ادارک کیاتھا اور اس ضمن میں احتجاج ریکارڈ کرایاتھا اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ افغان مہاجرین کی بلوچ سرزمین پر آباد کاری بلوچ سرزمین کی ڈیمو گرافک تبدیلی کی غرض سے کی گئی ہے ، جسے نہ ماضی میں کامیاب ہونے دیاگیا اور نہ ہی آج بلوچ قومی تشخص پر کوئی سمجھوتہ کریں گے، پشتونوں کی سرزمین پر بلوچ کادعویٰ نہیں لیکن اپنی سرزمین کے ایک انچ پر بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عبید اللہ بابت اقتدار کے نشے میں حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مہاجرین کو اپنی عددی برتری ثابت کر کے وہ چند لمحوں کیلئے تو خوش فہمی میں مبتلا ہوسکتے ہیں مگر اس سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے، بلوچ اپنی وطن پر کبھی بھی کسی کے تسلط کو برداشت نہیں کرتے