|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2016

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ حکومتی ،نام نہاد سیکورٹی، غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان میں سول ہسپتال،پولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد اب شاہ نورانی میں دھماکہ ہوا ہے حکو مت عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہ رہے ۔افسوس ناک واقعات کے بعد عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امن و امان کی بحالی کے بیانات محض پرپیگنڈا ہے اگر حکمرانوں کو ذرہ بھی عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہوتا تو وہ واقعات کے بعد مستعفی ہوجاتے تاہم ایسا نہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اور دکھوں کا کوئی احساس نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی امیدوں پر پورا نہین اتر سکے اس لئے وہ عوام کو مزید دھوکہ دینے کی بجائے اپنی ناکامی تسلیم کریجبکہ عوام اپنے عمائدین کے نظریے اور سوچ و فکر کو اپناتے ہوئے بااختیار پارلیمنٹ کے لئے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ وہ عوام کو امن و امان میں بہتری لا کر مصائب سے نجات دلائے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی عوام باشعور ہے اور وہ جانتی ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر جدوجہد کرنے والے ان کے دوست نہین ان کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے گئے تھے وہ محض وعدے ہی رہے اس وقت ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں جبکہ عوام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات قوم کی بدبختی ، سیاست دانوں کی نااہلی اور اداروں کی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعات کے باوجود حکمرانوں اور حزب اختلاف کی جانب سے وزیر خارجہ کا انتخاب نہ کرنا بے حسی کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی جماعتیں بھی اپنے قائدین کی نظریات کو فراموش کر کے ذاتی مفادات کے حصول میں جڑ چکیں ہیں موجودہ منتخب نمائندے ذاتی فائدے کا ایک بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی او رزخمیوں کی صحت یابی کی دعابھی کی ۔