۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کیسکو اہلکار جاں بحق جبکہ تربت سے دو ماہ قبل اغواء ہونے والے لیویز اہلکار کی لاش برآمد، ڈیرہ بگٹی سے 3کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیاگیا ،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ زرغون آباد کی حدود میں کلی عالم خان میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے باہر بیٹھے واپڈا ملازم امیر حمزہ ولد حاجی خدائے رحیم کاکڑ جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ حملہ آور وں کی تعداد دو تھی جو فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال کوئٹہ پہنچائی جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں ماری گئی ہیں۔ مقتول کے بھتیجے جمعہ خان نے اسپتال میں بتایا کہ ان کے چچا واپڈا میں ملازم تھے اور شام کے وقت رکشہ چلاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے دشمنی یا تنازع نہیں ۔ پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے،لیویز کے مطابق لیویز اہلکار نجیب اللہ ولد مولا داد سکنہ تمپ کی لاش بلیدہ سے ملی ہے۔ انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کیلئے ایک گھر کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا سیکورٹی فورسز کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر3 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔