|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2016

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ قومی اقتصادی راہداری بلاشبہ خطے میں گیم چنجر کی حیثیت رکھتی ہے تاہم بلوچستان کے عوام کیلئے اسے سود مند بنانے کیلئے ضروری قانون سازی کے ساتھ ساتھ ایسے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جس سے حقیقی طوپربلوچستان کے لوگوں کے معیارزندگی میں بہتری آئے اورترقی کے حقیقی ثمرات بلوچستان کے لوگوں کو حاصل ہوسکیں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے سرداریارمحمدرند نے کہاکہ قومی اقتصادی وسماجی ترقی میں سی پیک نہایت اہمیت کاحامل منصوبہ ہے اورپورے خطے پربلواسطہ یابلاواسطہ اس کے اثرات مرتب ہونگے یہی وجہ ہے کہ اس اقتصادی منصوبے کوگیم چنجرکی حیثیت حاصل ہے خطے میں رونماہونے والی تبدیلوں کے تناظرمیں مقامی لوگوں کے خدشات کودورکرناضروری ہے جبکہ ہرسطح پر کے نقصانات کوکم کرکے بلوچستان کے لوگوں کیلئے عملی معنوں میں فوائد کے حصول کویقینی بنانا ہوگاانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کوعوام کی حقیقی حالت زار کااداراک نہیں سی پیک سمیت عالمی دنیا اورخطے میں تبدیلوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محض مذمتی بیانات یابند کمرہ اجلاسوں سے کچھ نہیں ہوگابلکہ عوام کے جانی ومالی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے حکمرانوں کواپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے آنکھیں وکان بند رکھنے کے بجائے اپنے آئینی واخلاقی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھاناہونگی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ثمرات سے پہلے ہی بلوچستان کے لوگوں نے اسکی بھاری قیمت چکائی ہے اس لیے ضروری ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقعوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اورایسے قابل محسوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں جس سے یہاں کے لوگوں کوحقیقی فوائد حاصل ہوسکیں۔