|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2016

کوئٹہ : ذگر مینگل قبائل کے سر خیل رہنماء قمبر خان مینگل نام نہاد بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر محمد حسنی کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات پر حیرت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بے گناہ بلوچوں کے خون سے حولی کھیلنے والے نام نہاد آزادی کے دعویداروں نے ہمیں صرف لا شوں کا تحفظ دیا ہے ہائے روز نہتے بے گناہ معصوم بلو چوں کی لاشیں انہی کے کوں سے نکلتے ہیں آج بھی مشکے آواران اور پارود میں اجتماعی قربریں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی کے جنگ میں میرے والد بزرگ وار دشمنوں کا مرداوانہ مقابلہ کر تے ہوئے جام شہادت نوش کی اور قطعاًاس نام نہاد تحریک کا حصہ نہیں بنونگا جہاں آزادی کے نام پر بین الاقوامی قوتوں کے سہارے اور اشارے پر بلوچستان میں خانہ جنگی کی فضاء پیدا کی گئی انہوں نے مزید کہا ہے کہ کبھی بھی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رہی ور الزام لگانے والے مجھ پر یہ بھی ثابت کر دیں کہ میری ذاتی دشمنی کے علاوہ کسی معصوم بلوچ کے خون سے میرے ہاتھ رنگے ہیں انہوں نے تحریک آزادی کی جنگ لڑنے والے بلوچ عوام کو بتائیں کہ ایک وطن ایک قوم کی حق ملکیت کی خاطر مسلح جدوجہد میں مصروف ڈاکٹر وحکیم تقسیم در تقسیم کے عمل کا شکار کیوں ہے؟آخر میں انہوں نے مختصر مثال دیتے ہوئے کہا کہ اپنی کٹی ہوئی ناک کے خون ہم پر نہ نپا جائے۔