لسبیلہ : چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی کی زیر صدارت سانحہ گڈانی کے متا ثرین کی امدادکے حوالے سے اجلا س منعقد ہواجس میں شپ بریکرز ایسوسی ایشن ، شپ اونر ز ،صنعتکاروں ، لیبر ڈپارٹمنٹ اور محکمہ ماحولیات کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں سانحہ گڈانی کے متاثرین کی امداد اور گڈانی کے محنت کشوں کو بنیا دی حفا ظتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت منعقدہ اجلا س کے فیصلوں کے مطا بق گڈانی شپ بریکرایسوسی ایشن ، شپ اونرز اور صنعت کارسانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لو احقین کو فی کس 15لاکھ روپے زیا دہ زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ معمولی زخمی ہونے والے مزدوروں کو50ہزار روپے دیئے جائیں گے اور 6شدید زخمیوں کے علاج معالجہ کے اخراجا ت بھی شپ بریکرایسوسی ایشن برداشت کر ے گی جبکہ زخمی ہونے والے کسی بھی مزدور کی تنخواہ نہیں روکی جائے گی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مجاز حکام کی منظوری کے بغیر شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور شپ بریکرز گڈانی کے مزدوروں کی سیفٹی کے حوالے سے بنیادی حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہونگے ۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈکے تمام مزدوروں کو لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کراناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی کٹ ، ہیلمنٹ ، دستانے اور سیفٹی کافوری انتظام کیا جائے ۔اور ہر پلاٹ پر ایک ڈسپنسری بنائی جائے جہاں 24گھنٹے کوالیفائیڈ ڈاکٹر اورعملے سمیت ابتدائی طبی امداد کا سامان بھی موجود ہونا چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، لیبر ڈپارٹمنٹ ، بی ڈے اے اور محکمہ ماحولیات ان تمام معاملات کا جائزہ لیں گے اور وفاقی اور صو با ئی حکو مت کی انکو ائر ی ٹیموں کی حتمی رپو رٹ سا منے آنے کے بعد شپ بر یکنگ یا رڈ میں کا م شروع کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے گا