|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2016

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اقتدار نہیں اقدار کے سیاست پر یقین رکھتی ہے عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی عوام کی حقوق کی پاسبان اور بلوچستان کی اصل اور حقیقی قوم پرست پارٹی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنگلزئی ہاؤس میں ضلع قلات کے علاقہ شیخڑی سے پندرانی قبائل کے سرکردہ رہنماؤں ٹکری محمد حنیف پندرانی ملک داد پندرانی محمد جان پندرانی کے قیادت میں سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنما میر حضور بخش بنگلزئی میر علی پندرانی عبدالحکیم پندرانی محمد عثمان پندرانی جمعہ خان پندرانی شیر محمد پندرانی محمد عمر عبدالغنی پندرانی سمیت دیگر سینکڑوں افراد بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے آئین و منشور اور سوچ و فکر نظریے میں صوبے کے تمام غریب اور متوسط طبقات کی نمائندگی شامل ہیں کارکن سے لے کر مرکزی قیادت تک بلوچ قوم کی بلا رنگ ونسل خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کی مختصر مدت میں نیشنل پارٹی نے لاء اینڈ آرڈر تعلیم صحت سمیت تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے تمام ادارے ترقی کی جانب گامزن ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بلوچستان کی جس دگرگوں صورتحال اور چیلنجز کے تحت قیام امن بحال کی جس کی آج ہر فورم پر برملا اظہار کیاجاتا ہے