|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق سینیٹر حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت نفیس انسان اور مدبر سیاست دان تھے، جنہوں نے ہمیشہ تحمل ، برداشت اور رواداری کی سیاست کی، یہی وجہ ہے کہ انہیں سیاسی اور عوامی حلقوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حاجی عدیل کی وفات سے ملک ایک تجربہ کار اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔