پنجگور: پنجگور میٹرک امتحانات کے فارم کی عدم دستیابی سینکڑوں امیدواروں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور میں سینکڑوں امیدوار روزانہ متعلقہ بینک کاچکر لگاتے ہیں مگر بینک میں نہ فارم دستیابی ہے اور نہ ہی اقدامات جمع کرنے کا فارم موجود ہیں اس سلسلے میں امیدواروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف تو بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ کوئٹہ ہرسال امتحانی فیسوں میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ فارم بر وقت دستیاب نہیں ہوئے پھر لیٹ فیس وصول کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اپنے فائدہ کیلئے فارم نہیں بھیج رہا ہے تاکہ لیٹ فیس کے مد میں زیادہ رقومات حاصل ہو سکے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرک کے فارم کی دستیابی کو فوری طورپر یقینی بنایا جائے اور فیس جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے