|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لورالائی کے علاقے درگئی کدیزئی میں ملزم ملک خان ولد حاجی عبدالباقی کدیزئی نے اپنے چچا زاد بھائیوں غلام نبی ولد حضرت علی اور نصیب خان ولد مشو خان کدیزئی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کی زد میں آکر طاہرہ دختر مشو بھی زخمی ہوئی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ تینوں افراد کی لاشیں سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع کا نتیجہ ہے۔ صدر پولیس تھانہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔