|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2016

گوادر: ایران میں تعینات پاکستانی سفیر آصف درانی وفد کے ہمراہ تین رزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ریمدان 250 بارڈر پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولیمنٹ اتھارٹی جی ڈے اے کو ضلعی حکام نے ان کا استقبال کیا تفصیلات کے مطابق ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی گزشتہ روز تین کنی وفد جس میں قونصلر عبدالعزیز کمرشل قونصلر نظر محمد رانجھا اور قونصلر جنرل زاہدان محمد نسیع کے ہمراہ چابہار سے ریمدان250 بارڈر پہنچے جہاں چیئرمین جی پی اے دوستین خان جمالدینی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گوادر میں قیام کے دوران آصف درانی نے مین جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور چائنا اور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ پرائیویٹ کے سربراہ ژانگ باوزونگ نے بندرگاہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصا فی زون کے قیام کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی علاوہ ازیں گوادر چمبر آف کامرس اور گوادر اکنامک فورم اور سرکردہ عمائدین نے ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران انہوں نے سفیر کو پاک ایران بارڈر کے ذریعے میں تجارت و آمدورفت میں درپیش مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا سفیر نے ان مسائل کو بہت جلد ایرانی و پاکستانی حکام بالا کو پیش اور حل کرانے اور بارڈر پرویزہ سروس شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی دورے کے اختتام پر آصف درانی اپنے وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز واپس ایران روانہ ہوئے یاد رہے کہ ایران میں متعین پاکستانی سفیر آصف درانی نے چار مہینے قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں کہ انہوں نے مختصر مدت کے دوران زاہدان سے لے کر چاہبار اور وہاں سے گوادر کا بذریعہ سٹرک دورہ کیا تاکہ سرحد کے دونوں جانب آباد مقامی آبادی کے مسائل اور تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کر سکیں آصف درانی نے چابہار بندرگاہ گوادر پورٹ کے مابین مفاہمتی سمجھوتے کے تناظر میں متعلقہ حکام سے بات چیت کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دونوں بندرگاہیں اپنے تجربے اور موجودہ سہولیات سے بھر پور انداز میں استفادہ کریں جس سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں میں مثبت اضافہ ہو گا