کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے فاطمہ جناح روڈ پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دعوے کرنے والے عوام کو تحفظ دینے کیساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالوسع نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ہم نے کئی بار امن وامان کی خراب صورتحا ل پر احتجاج کیا مگر تمام تر صورتحال کے باوجود حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے کیونکہ حکومت اپنے ذاتی مفادات میں لگے ہوئے ہیں اس لئے انہیں عوام کو تحفظ دینا کاخیال ہی نہیں ہے فاطمہ جناح روڈ پر سرشام فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات قابل مذمت ہیں اور حکومت بم دھماکے اور خودکش حملوں کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں تاہم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے شہر میں سینکڑوں ناکے قائم ہونے کے باوجود ملزمان کا فرار ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے فاطمہ جناح روڈ پر ایف سی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ دینے میں حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ جناح روڈ پر تین ایف سی اور ایک ٹریفک اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں پولیس اورضلعی انتظامیہ تمام تر سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اب عوام کے علاوہ سیکورٹی اہلکار بھی غیرمحفوظ ہیں واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔