|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2016

خضدار : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام حادثات طور پر جنم لینے والی جماعت نہیں جمعیت ایک نظریہ کا نام ہے جس کی بنیادیں ہماری آقابرین نے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافض کرنے کے لئے رکھی ،مدارس میں پڑھنے والے طلباء نے سویت یونین کے شیرازیں بھکر دیئے ،امریکہ کا بھی یہاں حال ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریشہ میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری ،مولانا محمد صدیق مینگل اور دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں گریشہ پہنچنے پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے سینکڑوں گاڑیوں اورمو ٹر سائیکلوں کی جلوس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدین کا پر تباک استقبال کیا اور جلوس میں قائدین کو جلسہ گاہ پہنچا دیا کارکنوں نے جمعیت علماء اسلام زندہ باد مولانا فضل الرحمن زندہ باد ، اسلامی انقلاب لائیں گے علماء کرام کے ہاتھ مضبوط کریں گے کے فلک شگاف نعرے لگائیں اس موقع پر حاجی محمد اشرف و دیگر قبائلی راہنماؤں کی قیادت میں مختلف جماعتوں سے د رجنوں افراد مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کیا جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے پاکستان میں اپنی تاریخی جد و جہد میں آندہیوں اور طوفانوں سے ٹکرایا ہے آج ان طاقتوں کا کوئی وجود نہیں ہے جمعیت علماء اسلام ہر شہر قریہ میں موجود ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیاتھا لیکن اس ملک کو سیکو لر بنانے کے لئے بیرونی طاقتیں اور پاکستان کے میں موجود ان کے پیر و کاروں نے ہر قسم کی سازشیں کیا ہمارے راستے میں ہر قسم کی روکاوٹیں کھڑی کرتے رہیں لیکن ان کی تمام روکاوٹیں سمند ر کے جھاگ ثابت ہوئیں مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ گران قدر انجام دیا پاکستان میں قرآن سنت کی بادلاستی ہماری سیاست کا محو ر ہے ہم اپنے مقاصد ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، جمعیت علماء اسلام مدارس مساجد اسلام کے قلعے ہیں مسلمانوں کے عقیدہ کو جلا بخشنے والے ادارے ہیں مدارس مساجد تا روز قیامت باقی رہیں کیونکہ اللہ کا آکری دین بھی قیامت تک باقی رہیگا ہمارے اکابرین نے اپنے اسلامی اہداف کے حصول کے لئے پارلیمان میں اور پارلیمان سے باہر جس طرح سے کامیابیوں سے بھر پور سفر طے کیا وہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین کی بصیرت و اخلاص کا بین ثبوت ہے جھلاوان جو بلوچستان کے قبائلیوں کے سرداروں کا مرکز ہے یہاں پر جماعت کو مضبوط و ناقابل تسخیر بنانے میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے جفا کشی کی ایک تاریخ چھوڑ دیا ہے ہمارے ان اکابرین کی قربانیوں کا ثمرہ ہے کہ آج جمعیت علماء اسلام جھلاون کا ایک مضبوط سیاسی قوت بن گئی ہے اس وکی سب بڑی وجہ جمعیت علماء اسلام کے نظریاتی کا رکن جو ایک کوہ گران کی طرح اپنے مقاصد کی طرف بڑ ہتے جارہے ہیں مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جھلاوان میں ایک نا قابل تسخیر قوت بن گئی ہے جھلاوان میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 16اکتوبر کو ہونے والا امن کانفرنس بلوچستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا کا نفرنس تھا اس کانفرنس کی کامیابی نے یہاں کی سیاست کا رخ موڑدیا ہے مستقبل میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سب بڑی قوت بن کر سامنے آئیگا لیکن ہم پاکستان کے اداروں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر ان کو ملک اور قوم کی بہتر مستقبل عزیز ہے تو وہ جمعیت علماء اسلام کے سیاسی مینڈیٹ کو قبول کریں ورنہ اس کے اچھے نتائج بر آمد نہیں ہونگیں ۔