کوئٹہ: شہید انقلاب کمانڈر شہید بالاچ مری کے برسی کے موقع پر 21 نومبر کو بلوچ ورنا موومنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔ بلوچ ورنا موومنٹ کے بیان کے مطابق شہید بالاچ مری کے نویں برسی کے موقع پر 21نومبر کو کوئٹہ سمیت خضدار، حب نوشکی، مستونگ، قلات، منگچر (خالق آباد) سوراب، خاران، بسیمہ، تربت، مند، تمپ، بلیدہ، زاعمران، دشت، پنجگور، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، مچھ، بولان، نصیر آباد سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوگی تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہیں گے لہذا تاجر برادری اپنی دوکانیں بند رکھ کر بلوچ پرستی کا ثبوت دیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہڑتال کے اعلان کے بعدفورسز ، سیا سی پارٹیاں اور ریاست ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے متحرک ہوچکے ہیں۔ خضدار، مستونگ، مکران سمیت دیگر علاقوں میں دوکانداروں اور شہریوں کو ہراسان کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ لیکن اس طرح دھونس و دھمکی سے بلوچ قوم کے دلوں سے بالاچ مری سمیت دیگر قومی شہیداء کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،بلوچ قوم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہاکہ غیور تاجر برادری 21نومبر کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔