|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2016

مشہد: گولڈن ایگل لگژری ٹرین ماسکو سے سیاحوں کو لے کر مشہد پہنچ گئی ایرانی افسران ان غیر ملکی سیاحوں کا پرتپاک استقبال کیا لگژری ٹرین میں 40 کے قریب سیاح سوار ہیں اور وہ ماسکو سے مشہد پہنچی ہے سیاح قازقستان ازبکستان اور ترکمانستان سے ہوتے ہوئے ایران آئے ہیں ان سیاحوں کا تعلق امریکہ برطانیہ آسٹریلیا جنوبی افریقہ فرانس تائیوان چین ہانگ کانگ اور روس سے ہے ایران میں یہ سیاح ریل کے ذریعے کرمان یزد اصفیان اور شیراز کا بھی دورہ کریں گے یہ لگژری ٹرین تہران کو 27 نومبر کو پہنچے گی جہاں پر سیاح دو رات قیام کریں گے اسی کے بعد یہ ٹرین واپس مشہد آئے گی اور ترکمانستان کے راستے ماسکو واپس جائے گی ٹرین کے اندر5 اسٹار ہوٹل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس نے سائبریا اور ملک روٹ کو استعمال کیا ہے روس سے ایران پہنچنے والا دہائیوں میں یہ پہلا ٹرین اس کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ ٹرین ہمیشہ چلتی رہی گی چونکہ راستے میں شدید گرمی پڑتی ہے اس سے یہ ٹرین اکتوبر نومبر اور مارچ اپریل میں باضابطہ چلتی رہے گی اس کا مالک ایک برطانوی شہری ہے