کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کیچ دشت میں متواتر 16 آپریشن کر کے 60افراد حراست میں لیکر لاپتہ کئے ۔ترجمان کہا کہ بلوچستان بھر میں میڈیا بلیک آؤٹ کی وجہ سے فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے ترجمان نے کہا کہ اگر انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی میڈیاہاؤسزاس سنگین اور تشویشناک صورتحال پر نظر نہیں کرینگے تو ایک عظیم انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ مند کے علاقے مند یگ ندی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ بابو ڈکیت کے کارندوں نے فائرنگ کر کے احمد ولد مراد ا بلو کے رہائشی اور داد محمد ولد شہداد گوبرد کے رہائشی کو شہید کیا، ڈیرہ بگٹی گرد نواع میں بھی آپریشن جاری ہے جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ بسیمہ کے علاقے راغے میں دو روز قبل ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے نیاز ولد اسحاق کو اغوا کیا اور ہفتہ کے روز اسکی مسخ لاش پھینک دی۔