کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے مختلف شہروں میں غیررجسٹرڈ اسپتالوں کے خلاف کارورائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رجسٹریشن نہ کروانے والے اسپتالوں کو سیل کردیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کے مطابق بلوچستان بھر میں موجود غیررجسٹرڈ نجی اسپتالوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔ کوئٹہ سمیت لورالائی، پشین، چمن، خضدار اور تربت میں غیررجسٹرڈ اسپتال موجود ہیں۔ غیررجسٹرڈاسپتالوں کے مالکان کو رجسٹریشن کے لیے ایک ماہ کاوقت دیاگیا ہے۔اگر ایک ماہ بعد بھی اسپتالوں کو رجسٹرڈ نہیں کیا گیا تو ان کے سخت کارروائی کرتے ہوئے تمام غیررجسٹرڈ اسپتالوں کو سیل کردیا جائے گا۔ سیکرٹری صحت کا مزید کہنا تھا کہ کئی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی نجی اسپتالوں میں کام کررہے ہیں۔ سرکاری وقت میں نجی اسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔