|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2016

کوئٹہ: آل بلوچستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں پورے صوبے میں کیبل سروس بند کردی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ببرک خان نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے ڈی ٹی ایس ایچ لائسنس کی نیلامی سے ملک میں کیبل کی صنعت تباہ ہوجائے گی۔ کیبل صنعت سے پانچ لاکھ خاندان منسلک ہیں جبکہ ڈی ٹی ایچ سے صڑف پندرہ سو افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز پیمرا کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈرز ہے لیکن ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے متعلق کسی بھی کیبل اآپریٹڑز سے مشاورت نہیں کی گئی۔ اس لئے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی منسوخ کی جائے۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ببرک نے کہا کہ کیبل آپریٹرز نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ڈی ٹی ایچ نیلامی منسوخ نہیں کی جاتی تو کیبل آپریٹرز کو سرمایہ کاری واپس کی جائے اور متاثرہ افراد کو سرکاری طور پر روزگار فراہم کیا جائے۔