|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2016

کوئٹہ: جھل مگسی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔ جھل مگسی کے علاقے گوٹھ سفرانی میں سبزل جتک ولد حاصل نامی ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی اٹھارہ سالہ بہن مسماۃ (ح )اور ذاکر حسین ولد جوگی کو قتل کردیا ۔قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔