|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2016

کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے منگل کے روز یہاں الوداعی ملاقات کی ۔نہایت خوشگوار ماحول میں کافی دیر جاری رہنے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بالخصوص بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں امن کے قیام کے لیے جنرل راحیل شریف کی خصوصی توجہ اور پاک افواج کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے سربراہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔